موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر آگئی۔۔ روزافزوں مہنگائی کے سبب دیگر موٹرسائیکلوں کی طرح یاماہا کی بائیکس کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیںاور عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں تاہم میزان بینک کے کسٹمرز کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ یاماہا کی موٹرسائیکل’وائی بی آر 125جی‘ آسان اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔

 

 

 

 

وائی بی آر 125جی ایک لیٹر میں 35سے 40کلومیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے فیول ٹینک میں 14لیٹر پٹرول کی گنجائش ہوتی ہے۔میزان بینک کے صارفین اگر قیمت کا 20فیصد (ساڑھے 70ہزار روپے) پیشگی ادا کریں تو انہیں یہ بائیک ایک سال کی آسان ماہانہ اقساط پر مل سکتی ہے۔ اس پلان میں ماہانہ قسط 28ہزار 190روپے ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق اگر صارفین قیمت کا 15فیصد پیشگی ادا کرتے ہیں تو انہیں ماہانہ 29ہزار 951روپے کی قسط ادا کرنی ہو گی۔ اس پلان میں بھی 12ماہانہ مساوی اقساط میں ادائیگی کرنی ہو گی۔ دونوں پلانز میں 1ہزار 800روپے پراسیسنگ فیس لاگو ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close