عوام کیلئے خوشخبری، چینی 140 روپے کلو میں مہیا کرنے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

سرگودھا(پی این آئی) حکومت پنجاب نے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں اتوار بازار لگا کر صارفین کو چینی کی 140 روپیکلو میں مہیا کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں اتوار بازار لگا کر چینی کے سٹالزلگا کر صارفین کو چینی 140 روپے کلو مہیا کی جائے گی جس کو حتمی شکل دے کر اقدامات شروع کر دیئے گے ہیں۔

جس میں ڈویڑنل و ضلعی انتظامیہ کو شوگرملز مالکان اور چیمبر آف کامرس کے صدور سے ملاقات کر کے اپنے اپنے اضلاع میں اتوار بازار میں چینی کے خصوصی کاونٹرز لگا کر 140 روپے کلو چینی کی فروخت کے لئے ورک کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔جبکہ امسال چینی کا کرشنگ سیز 28 اکتوبر سے شروع کروایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close