اسلام آباد (پی این آئی)ملک بھر میں بجلی بلوں میں اضافے اور بجلی بحران میں ملوث اداروں میں موجود 1914افسران کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی، ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے 2199سے زائد بجلی چوری کے مقدمات سامنے آئے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی بلوں میں اضافے اور بجلی بحران کی بڑی وجہ سامنے آگئی، جس کے تحت اداروں میں کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے بجلی چوری کی جارہی تھی، بجلی چوری والے کرپٹ افسران کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے، آپریشن کے دوران 1914افسران کے خلاف کاروائی کی گئی۔
ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے 2199سے زائد بجلی چوری کے مقدمات سامنے آئے۔ لیسکو کے 351، گیپکو کے 138، فیسکو کے 195، آئیسکو 21، میپکو کے 314، پیسکو کے 299، حیسکوکے 112، سیپکو کے 86افسران کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں