لاہور(پی این آئی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کے خلاف آپریشن جاری ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف مقامات پر آپریشن کے دوران 10ہزار چینی کے بیگ اور5 ہزاربوری گندم سمیت دیگر اناج بھی برآمدکر لیا گیا،منشیات کی پیداوار، منشیات ذخیرہ کرنے والی جگہوں اور مشینوں کو تلف کیا گیا۔ ت
فصیلات کے مطابق پاک فوج اور ایف سی بلوچستان سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مشترکا آپریشن میں منشیات کی پیداوار اور منشیات ذخیرہ کرنے والی جگہوں اور مشینوں کو تلف کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 1100 کلو چرس، 94 کلوگرام ایفی ڈرین اور16.2 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔آپریشن کے دوران ایک ہزار 90 لیٹر ایچ سی ایل بھی برآمد کیا گیا جبکہ اس دوران مختلف کارروائیوں کے دوران 11 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ آپریشن 2016 کے بعد انسداد منشیات کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔خیبرپختونخوا ہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ خوراک نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مختلف مقامات پر کارروائی کے دوران 10ہزار چینی کے بیگ،5 ہزاربوری گندم،7 ہزارکھاد کی بوریاں اور400بوری دیگر اناج برآمد کرکے ذخیرہ اندوزی کرنے والی دکانیں اور اور گودام سیل کردیئے۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہو ر سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی فہرستیں مرتب کر لی ہیں جبکہ آپریشن کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چینی او ر گندم کی سمگلنگ روکنے کے لئے بھی سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں