ڈالر مزید 10 سے 15 روپے سستا ہونے کی پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی )گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر مزید 10 سے 15 روپے سستا ہوگا اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات کے بعد ڈالر کی قدر کم ہونا شروع ہوئی، ڈالر مزید 10 سے 15 روپے سستا ہوگا، حکومت اور آرمی چیف نے معاشی دہشت گردی کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close