کراچی (پی این آئی) ڈالر ذخیرہ اندوزی کےخلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے ،حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کیلئے کمر کس لی۔
ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیز اور افراد کی نشاندہی کرکے فہرستیں تیار کرلی گئیں،ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔بینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ ڈالرز کی بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں، ایف آئی اے ڈالرز ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بینک لاکرز کو اسکین کرسکیں گے۔ایف آئی اے اور حساس اداروں کو ڈالرز کریک ڈاؤن سے ڈالرز کی قدر میں بڑی کمی کا یقین ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں