کراچی (پی این آئی) سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق500 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 428 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 81 ہزار 756 روپے ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 4 ڈالر کمی کے بعد 1919 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں