آٹا مزید مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں دوسرے روز بھی آٹے کی قیمت میں اض اضافہ دیکھا گیا ہے ، 20 کلو آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 ہزار 840 روپے تک پہنچ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہو گیا، آٹا ڈیلرز کے مطابق فلور ملز مالکان نے قیمتیں بڑھائی ہیں،20 روپے اضافے کے بعد 10 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت ایک ہزار 420 روپے اور 40 روپے اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 840 روپے ہو گئی ، چکی آٹا بھی 10 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے، چکی آٹے کی فی کلو قیمت 170 سے بڑھا کر 180 روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close