کراچی (پی این آئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ تاجروں کا آرمی چیف سے ملاقات کے بعد اعتماد بحال ہوا ہے، آئندہ دو سے تین ہفتوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید گر جائے گی، ڈالر مزید 10 سے 15 روپے سستا ہوگا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید گر جائے گی، ڈالر مزید دس سے پندرہ روپے سستا ہوگا، تاجروں کا آرمی چیف سے ملاقات کے بعد اعتماد بحال ہوا ہے، تاجروں کی آرمی چیف سے ملاقات کے بعد ڈالر کی قدر کم ہونا شروع ہوئی ہے۔ مزید برآں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ قومی ترانے پر کھڑے ہونے کے ساتھ عمل بھی ضروری ہے، ہمیں ایک قوم بننا ہے ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان نیوی ڈے پر گورنمنٹ بوائز گرلز سیکنڈری اسکول یونس آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نیوی پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے ساتھ عوام کو بھولے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کی جانب سے مزید اسکولز گود لینا خوش آئند ہے، ہم آج بھی وہی کھڑے ہیں جہاں سے چلے تھے، ہم نے ترقی اس لیے نہیں کی کہ ہم فرقوں میں تقسیم ہو چکے ہیں، ہم ایک قوم بن کر دیکھیں حالات ضرور ٹھیک ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ سمندر ہمارے پاس ہے لیکن پینے کے پانی سے محروم ہیں، ان سب مسائل کی ایک ہی وجہ ہے کہ ہمیں تقسیم کر دیا گیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ موجود اساتذہ پر بھاری ذمہ داری ہے کہ بچوں کی بحیثیت قوم تربیت کریں، ایچ ای سی طرز پر پرائمری ایجوکیشن کمیشن کے قیام کی کوشش کر رہا ہوں۔گورنر سندھ نے کہا کہ اس سے ہمارے تعلیمی ادارے ایک اچھی تربیت یافتہ نسل تیار کریں، کراچی گرامر اسکولز اور ایچی سن کالج جیسے ادارے ہر شہر میں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے 16 سال کی پڑھائی کے بعد بھی بیروزگار ہیں، لوگوں کی خدمت کیلیے اختیار کی نہیں نیت کی ضرورت ہوتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں