یکدم چینی کی قیمتیں کریش کر گئیں

لاہور (پی این آئی ) ڈالر اور سونے کے بعد چینی کی قیمت بھی کریش کر گئی، کئی شہروں میں 230 روپے تک پہنچ جانے والی چینی کی قیمت 150 روپے کی سطح تک گر گئی، قیمت میں مزید کمی کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اور ایف آئی اے کے کریک ڈاؤن کے باعث چینی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ چینی کی ایکس مل قیمت سندھ اور پنجاب میں 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ایکس مل قیمتوں میں کمی کے بعد ہول سیل مارکیٹوں میں چینی کی قیمت بتدریج کم ہو کر 155 روپے فی کلو تک گرنے کا امکان ہے۔ ریٹیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت 165 روپے فی کلو تک ہونے کا امکان ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 6 ماہ میں چینی 80 روپے فی کلو مہنگی ہونے کے بعد چینی کے نرخ کم ہونے لگے ہیں، حکام کی جانب سے چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کے عندیہ سے چینی کی بے لگام مہنگائی کو ریورس گیئر لگ گیا ہے۔ دو روز میں چینی ایکس ملز ریٹ میں 14 روپے فی کلو تک کمی ہو گئی۔

چینی کا ایکس ملز ریٹ 16 ہزار 100روپے فی 100 کلو پر آ گیا، چند روز قبل چینی ایکس ملز ریٹ 17 ہزار 500 روپے فی 100 کلو تک پہنچ گیا تھا، چینی کے مستقبل کے سودے 18 ہزار روپے فی 100 کلو ہو رہے تھے لیکن چینی نرخ میں کمی کے بعد مستقبل کے سودے بھی غیر یقینی کا شکار ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب ملکی تاریخ میں پہلی بار چینی کی فی کلو قیمت کی ڈبل سنچری ہو گئی، سرکاری سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچنے کا اعتراف کر لیا گیا۔ ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے حالیہ ہفتے کے اعداد و شمار جاری کر دئیے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پشاور اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی اور راولپنڈی میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک ہو گئی، اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 25 روپے تک بڑھی، حالیہ ہفتے راولپنڈی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 15 روپے تک بڑھی، ایک ہفتے میں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close