ڈالر 250 روپے تک آنے کی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ یقین دہانی کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری آگئی تو ڈالر250 روپے تک آجائے گا، ایکسچنیج کمپنیوں میں ڈالر فروخت کرنے رش لگا رہا تو اگلے ہفتے ڈالر300 روپے سے نیچے آجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق صدرفاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ایکسچینج کمپنیوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بند کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے، جبکہ ایکسچینج کمپنیاں پوری دنیا میں موجود ہیں۔3 دنوں میں اسٹیٹ بینک کو3 ملین ڈالر جمع کرا دیئے ہیں، تمام ایکسچنیج کمپنیر کے پاس ڈالر فروخت کرنے والوں کا رش ہے، یہی صورتحال رہی تو اگلے ہفتے ڈالر تین سو روپے سے نیچے آجائےگا۔ آئندہ دنوں میں بیرونی سرمایہ کاری آنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، یقین دہانی کے مطابق اگر بیرونی سرمایہ کاری آگئی تو ڈالر250 روپے تک آجائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ 2010 سے اب تک ایکسچینج کمپنیاں ملک میں 50 ارب ڈالر لائی ہیں۔جن میں حکومت کو 31 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے ذریعے اور21 ارب ڈالر عوام کو فروخت کئے ہیں۔ ملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں کو بند کرکے بینکوں کے ذریعے غیرملکی کرنسی کی فروخت سے نقصان ہوگا کیونکہ بینک سٹے بازی میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب ملک میہں سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے سے گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ایک ہفتے میں فی تولہ سونے کی قیمت 28 ہزار روپے کم ہوگئی۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی کا سلسلہ جاری ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کچھ بہتری آئی ، لیکن بعد ازاں ڈالر کی قدر بڑھنے سمیت پیٹرولیم مصنوعات گیس بجلی کی قیمتیں بڑھنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے اور دس گرام کی قیمت 3430 روپے کم ہوگئی، سونا سستا ہونے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 430 روپے کی کمی ہوگئی ہے، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 184 روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close