پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی  )بجلی کے ظالمانہ بلوں کے بعد اب حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی تیاری پکڑ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیزل اور پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت میں 9.70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے ۔پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 238.29 روپے ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 237.61 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔

حکومت کی جانب سے حتمی فیصلہ 15 ستمبر کو کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ حکومت نے ستمبر کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close