خریداروں کے اوسان خطا ہو گئے، ایک کلو چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری، تحقیقات شروع

کراچی(آئی این پی) ملک کے کئی شہروں میں ایک کلوچینی کی قیمت کی ڈبل سنچری ہونے کے بعد خریداروں کے اوسان خطا ہوگئے ، عوام چینی سستی کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی کی مسلسل بڑھتی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے، کئی شہروں میں چینی کی فی کلوقیمت ڈبل سنچری سے بھی اوپر چلی گئی۔

عوام نے حکومت سے اپیل کی ہیکہ اب گزارا مشکل ہوگیا،، قیمتیں کم کی جائیں ، چمن کے لوگ چینی سب سے مہنگی خریدرہے ہیں، جہاں فی کلو قیمت دوسوتیس روپے ہوگئی۔کوئٹہ اور سکھر والے دوسوبیس روپے فی کلو چینی خریدنیپر مجبورہیں جبکہ معاشی حب کراچی میں بھی قیمت آٹ آف کنٹرول ہے،، شہری فی کلو چینی ایک سواسی سیدوسوروپے میں خرید رہے ہیں۔لاہورمیں فی کلو چینی ایک سو پچانوے سے دوسو روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ جھنگ اور فیصل آباد میں بھی صورت حال مختلف نہیں۔دوسری جانب چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تحقیقات شروع ہوگئیں ہیں، لاہور میں شوگر ملز مالکان، ڈیلرز اور دیگر افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔چینی کا کاروبار کرنے والوں کا چھ ماہ کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کی بھی فہرستیں تیار ہے جبکہ صوبائی حکومت کو ایک ہفتے میں کریک ڈان کر کے چینی قیمت کم کرنے کا ہدف دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں