معروف بزنس ٹائیکون نے آرمی چیف سے ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کر دی

کراچی(آئی این پی)پاکستان کے معروف بزنس ٹائیکون عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے سیاسی پارٹیوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف بزنس ٹائیکون عقیل کریم ڈھیڈی نے آرمی چیف سے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے تاجروں کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب، چین، قطر نے پاکستان میں انویسٹمنٹ کی یقین دہانی کرائی، آرمی چیف نے تاجروں کو اعتماد دلایا، آرمی چیف سے ایشوز پر بات ہوئی، میٹنگ میں 65 لوگ تھے اور سب نےآرمی چیف سے سوال کیے، آرمی چیف نے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔عقیل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں سب کو سوال کرنے کا موقع دیا گیا، سیاسی سوالات کم معیشت کے حوالے سے زیادہ ہوئے، آج چیزوں میں بہتری ہوتی دکھائی دے رہی ہے، آرمی چیف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جو بھی غلط کام کرے گا اس کوروکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close