ڈالر9 روپے سستا ہوگیا

کراچی (پی این آئی)اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی ہوئی ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے سستا ہونے کے بعد 324 روپے پر فروخت ہو رہاہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیت میں 26 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 305.90 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کچھ بہتری کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 45 ہزار 707 پوانٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں اضافہ ہوا اور انڈیکس 45 ہزار 950 پوائنٹس تک پہنچ گیا لیکن یہ تیزی اسی طرح جاری رہ نہ سکی، اس وقت 100 انڈیکس 91 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 45 ہزار 798 پوائنٹس پر ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close