خریداروں کیلئے اچھی خبر، سونے کی فی تولہ قیمتوں میں یکدم ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں6300 روپے کی کمی ہوگئی ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے، دس گرام سونے کی قیمت میں 5402 روپے کمی ہوگئی ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کچھ بہتری آئی ، لیکن بعد ازاں ڈالر کی قدر بڑھنے سمیت پیٹرولیم مصنوعات گیس بجلی کی قیمتیں بڑھنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں6300 روپے کی کمی ہوگئی ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 5402 روپے کمی ہوگئی، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 588 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہوکر 1931 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گرنے کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمت کم ہوگئی تھی۔ بتایا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر گھٹ کر 1940ڈالر ہوجانے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے گھٹ کر 239100 روپے ہوگئی جبکہ فی 10گرام سونے کی قیمت 500 روپے گھٹ کر 204990 روپے کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 9 روپے کی کمی ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 324 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 36 پیسے مہنگا ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 307 روپے کا ہو گیا۔نگران حکومت میں انٹربینک میں ڈالر 18 روپے 51پیسے مہنگا ہوا۔انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 روپے کا فرق ہے۔پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ بتائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اسٹینڈ بائی پروگرام کے بعد درآمدات اور برآمدات شروع ہونے سے ڈالر پر دبا بڑھا جب کہ جولائی میں کی گئیں بیرونی ادائیگیاں بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بنیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے ترسیلات زر موصول ہونا شروع ہوں گی جس کی وجہ سے امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔

close