چینی کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی )ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 220 سے بڑھ کر 225 روپے ہوگئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے مضافات میں چینی فی کلو 230 روپے تک بھی فروخت کی جارہی ہے اور گزشتہ 5 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 45 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close