ہنڈا 125کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ، نئی قیمت کیا ہوگی؟ تفصیلات آگئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنڈا سی جی 125برسوں سے پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی بائیک ہے، جس کا سب سے بڑا سبب اس کا کم خرچ بالانشیں ہونا اور اس کی ری سیل ویلیو سب سے بہتر ہونا ہے۔ تاہم حالیہ برسوں میں اس بائیک کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعدد بار اضافے کے بعد اب ہنڈا سی جی 125(سٹینڈرڈ ماڈل) کی قیمت 2لاکھ 34ہزار 900روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ ہنڈا سی جی 125(سپیشل ایڈیشن) کی قیمت 2لاکھ 82ہزار 900روپے ہو گئی ہے۔ اس بائیک کے فیول ٹینک میں 9.2لیٹر پیٹرول کی گنجائش ہے۔ اس کا ڈرائی ویٹ 100کلوگرام اور یہ بائیک بہترین مائیلج دیتی ہے۔ ہنڈا سی جی 125سٹینڈرڈ ماڈل 2023ء1 لیٹر میں 35سے 40کلومیٹر فاصلہ طے کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close