چینی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں مہنگائی کی لہر میں اضافے کے سبب مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 200روپے تک پہنچ گئی۔ چینی کی قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد 50 کلو بوری کی قیمت 9ہزارسے تجا وز کر گئی۔ چینی کی قیمت میں اضافے کے باعث بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی نایاب ہوگئی اور چینی کی عدم دستیابی کے باعث شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
آٹا، گھی، چاول، چائے اور دالوں سمیت دیگر اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close