بجلی کی فی یونٹ قیمت میں پھر ہوشربا اضافے کی درخواست کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)کراچی کیلئے بجلی مزید 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں 2022-23 کی 3 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں اضافہ مانگا گیا ہے۔ جیو کے مطابق حکومت کی جانب سے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ جولائی تا ستمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.45 روپے فی یونٹ وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close