گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے حوالے سے اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے حوالے سے اہم خبر، لاہور سمیت پنجاب بھر میں موٹربرانچز میں اپگریڈیشن کی وجہ سے 5ستمبر تک بند رہیں
گی۔

مراسلہ کے مطابق 2005 کےبعد پہلی دفعہ نئے سسٹم پر منتقل کیا جائےگا۔5ستمبر سے موٹروہیکل رجسٹریشن سسٹم کا دوبارہ آغاز کردیا جائےگا۔یکم ستمبرکو سسٹم پر منتقلی کرکے چیک کیا گیا ہے جو ٹھیک پایا گیاہے۔کسی قسم کی شکایات ہوئیں تو5ستمبر تک حل کرلیا جائےگا۔ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز نےپنجاب ری ویمپنگ کےلئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close