ایف بی آر نے پی آئی اے افسران کو لکھے گئے خط کو جعلی قرار دے دیا

اسلام آباد (انٹرنیوز) ایف بی آر نے ایف آئی اے کو پی آئی اے آفیشلز کے خلاف لکھے گئے خط کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے افسران کے سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کا خط جعلی ہے۔ایف بی آر نے جاری اعلامئے میں کہا ہے کہ ایف بی آر نے ایف آئی اے کو پی آئی اے آفیشلز کے خلاف کوئی خط نہیں لکھا،پی آئی اے سینئر افسران کے سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کا خط جعلی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے کمٹمنٹ پوری نہ کرنے کے باعث اکاؤنٹس منجمد کئے گئے تھے، جس کے سبب پی آئی اے کو کیش فلو میں مشکلات کا سامنا ہے۔اکاؤنٹس منجمد کے معاملے پر دونوں اداروں کے حکام رابطے میں ہیں،امید ہے جلد معاملے کا حل نکل آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close