ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہوگیا، قیمت کتنی ہوگئی؟

کراچی (پی این آئی) ڈالر بے قابو،اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت آنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈالر 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 330 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کچھ پیسے کم ہونے کے بعد 305 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ مئی کے بعد پاکستانی روپے کی قدر سری لنکن روپے سے بھی کم ہو گئی۔ڈالر 320 سری لنکن روپے اور 324 پاکستانی روپے کے برابر ہو گیا۔ مئی میں ایک ڈالر 305 پاکستانی روپے اور 304 سری لنکن روپے کے برابر تھا۔تین ماہ کے دوران جنوبی ایشیا کی بدترین کرنسی بن گئی۔تین ماہ میں بھارتی روپے 25 پیسے بہتر ہوا اور 82.75 روپے کے برابر ہو گیا۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 9 پیسے مہنگا ہوکر 305 روپے سے زائد کا ہو گیا۔ ڈالر کے مقابلے میں افغان کرنسی میں بہتری آئی اور ایک ڈالر 81 افغانی کے برابر ہو گیا۔ اگست میں ڈالر 18 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا۔ جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت تقریباََ 305 روپے رہی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تقریباََ 325 روپے ہو گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 303.05 روپے سے بڑھ کر 304.45 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close