پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15فیصد تک اضافہ

دبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ سپیشل 95کی قیمت میں 9.6فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 3.02درہم (تقریباً 252روپے)سے بڑھ کر 3.31درہم (تقریباً 277روپے)ہو گئی ہے۔

اسی طرح سپر 98کی قیمت 8.9فیصد اضافے سے 3.42درہم(تقریباً 286روپے)، ای پلس کی قیمت 9.5فیصد اضافے سے 3.23درہم (تقریباً 270روپے) اور ڈیزل کی قیمت 15.3فیصد اضافے سے 3.40درہم (تقریباً 284روپے) ہو گئی ہے۔قیمتوں میں یہ اضافہ آج (یکم ستمبر 2023ئ) سے لاگو ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close