گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بیجنگ(پی این آئی) چینی کار ساز کمپنی ’Geely‘ کی طرف سے سوزوکی ہسلر کے مقابلے میں ایک انتہائی شاندار گاڑی متعارف کرائی گئی ہے۔ اس گاڑی کا نام ’پانڈا نائٹ‘ (Panda Knight)رکھا گیا ہے۔ یہ بظاہر ایک چھوٹے سائز کی گاڑی ہے تاہم اس کی اندرونی گنجائش کسی بڑی گاڑی کے مانند ہے ۔

اس میں چار مسافروں اور ان کے سامان کے لیے کافی جگہ بنائی گئی ہے۔ اس کی پچھلی سیٹیں نیچے کی طرف فولڈ بھی ہو سکتی ہیں۔ اس کی مصنوعی لیدر سیٹوں پر 700ملی میٹر فوم اور 5ملی میٹر کپڑے کی تہہ چڑھائی گئی ہے۔ اس میں 9.2انچ کلر انسٹرومنٹ کلسٹر، 8انچ سنٹر سکرین، ڈسکارڈنٹ ڈوئل سپوک فلیٹ باٹمڈ سٹیئرنگ وہیل، نوب ٹائب گیئر سلیکٹر، سیل فون سنسر فری کنیکٹویٹی، ایپ ریموٹ کنٹرول اور بلیو ٹوتھ کی (Key)سمیت متعدد فیچرز مہیا کیے گئے ہیں۔ یہ ایک الیکٹرک گاڑی ہے جس میں سنگل الیکٹرک موٹر نصب کی گئی ہے جو 40ہارس پاور اور 110نیوٹن میٹرز ٹارک پیدا کرتی ہے۔ اس میں لیتھیم آئن فاسفیٹ (ایل ایف پی) بیٹری دی گئی ہے جو ایک ریچارج میں گاڑی کو 200کلومیٹر تک لیجانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بیٹری 22کلو واٹ ڈی سی چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے اور کمرشل چارجر پر30فیصد سے 80فیصد تک چارج ہونے میں صرف 30منٹ کا وقت لیتی ہے۔ تاہم یہ گاڑی 3.3کلوواٹ پر بھی چارج کی جا سکتی ہے۔21لاکھ روپے کی ابتدائی قیمت کے ساتھ یہ گاڑی ستمبر کے آغاز سے مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close