چینی وافر مقدار میں موجود ہے، اسحق ڈار چینی مہنگا ئی کے پیچھے وجہ بیان کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی وافر مقدار میں موجود ہے، چینی کا مہنگا ہونا بیایمان کاروباری طریقوں اور ناقص گورننس کا عکاس ہے۔ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، چینی کا مہنگا ہونا بیایمان کاروباری طریقوں اور ناقص گورننس کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 23 لاکھ میٹرک ٹن چینی موجود ہے ،نیا کرشنگ سیزن16 نومبر سے شروع ہوگا، جس کے آغاز میں 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی اور مل جائے گی۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی جو اجازت دی تھی، اس سے 125ملین ڈالرز کا فارن ایکسچینج ملا۔انہوںنے کہاکہ ملک میں چینی کے ذخائر سے متعلق فالس الارم کی کوئی ضرورت نہیں، چینی کی قیمت میں اضافہ ذخائر کی پوزیشن کی عکاسی نہیں کرتا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی وافر مقدار میں موجود ہے، ملک میں چینی کی ماہانہ کھپت 5 لاکھ میٹرک ٹن سے کچھ زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں