اسلام آباد(پی این آئی)یکم سے 15 ستمبر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اووگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روپے لٹر تک بڑھانے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 14 روپےسے زائد تک بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے دیں گی۔
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی تو ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول ٹرپل سنچری کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں