تھر(انٹرنیوز)تھرمیں کوئلہ نکالنے والی چینی کمپنی کے واجبات 5 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، جس کے بعد کوئلے کی پیداوار بند ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ تھر میں کوئلہ نکالنے والی چینی کمپنی نے پاکستانی کمپنی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر پیداوار بند ہونے کا خدشہ ہے۔
چینی کمپنی نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ کمپنی کے واجبات 5 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، اور کمپنی کا سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ 4 ماہ میں ختم ہو جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں