اسلام آباد (پی این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیلاب کے دوران پاکستان کو دی جانے والی امداد کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ اے ڈی بی کےمطابق ایک سال قبل ایک تہائی پاکستان تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوا، ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا تو 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کےلیے 50 کروڑ 54 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔اے ڈی بی کے مطابق سڑکوں، پلوں کی تعمیر نو اور نہروں سے پانی مہیا کرنے کے منصوبوں پر کام کیا۔ نہروں سے پانی سپلائی سے چاول اور گند م کی فصل میں بہتری آئی۔اے ڈے بی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں