چینی کی قیمت 220 روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ، ہوشربا تفصیلات

اسلام آباد (پی این آئی )ملک میں چینی درآمد کرنے کے باعث چینی کی قیمتیں مزید بڑھنےکا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے برازیل میں پاکستانی کمرشل اتاشی کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔ محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی 220 روپے کلو کے حساب سے منگوائی جا رہی ہے، محکمہ خوراک کے پاس ا س وقت 10لاکھ ٹن سرپلس چینی کا کیری فارورڈ موجود ہے، محکمہ خوراک کو سرپلس چینی کے ذخائر استعمال کرنا پڑیں گے۔

محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایا کہ سرپلس چینی کے ذخائر ختم ہونے کے بعد درآمد شدہ چینی مارکیٹ میں آ جائے گی جس سے شہری 100 روپے کلو سرکاری نرخ والی چینی 220 روپے کلو میں خریدنے پر مجبور ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close