پاکستان نے مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں نائیجیریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد (پی این آئی)ٹریڈنگ اکنامکس کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نائیجیریا اور لاوس کو پیچھے چھوڑ کر مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں 18 ویں نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان ایشیا میں چھلانگ لگا کر چوتھے نمبر پر آگیا ہے جہاں مہنگائی باقی تمام ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ ایران، شام اور لبنان ایشیا کے واحد ممالک ہیں جہاں مہنگائی پاکستان سے بھی زیادہ ہے،

نائجیریا اور لاوس میں افراط زر کی شرح بالترتیب 24.08 اور 27.8 فیصد ہے جب کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 28.3 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ کیوبا، شام، لبنان، سوڈان، گھانا اور ایتھوپیا وغیرہ جیسے ممالک عالمی سطح پر رہ گئے ہیں جہاں مہنگائی پاکستان سے بھی بدتر ہے۔ ٹریڈنگ اکنامکس کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق حیرت کی بات یہ ہے کہ تمام ممالک میں سے افغانستان میں مہنگائی کی سب سے کم شرح منفی 6.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close