اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بری خبر، سریے کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں سریے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔تعمیراتی صنعت مزید مشکلات کاشکار ہو گئی۔  اسٹیل کی قیمتوں میں 8000 روپے مزید اضافہ ہونے کے بعد فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔تعمیراتی شعبہ جسے ملک کی اقتصادی ترقی کا سنگ بنیاد سمجھا جاتا ہے خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے بحران کا شکار ہے۔صرف چند دنوں میں ڈالر کی قیمت میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پندرہ سے بیس روپے کا اضافہ ہو چکا ہے جس سے ہر شے مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں