اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 303 روپے 75 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 70 پیسے مہنگا ہوگیا، جس سے ڈالر 303 روپے 75 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپیہ پانچ پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں