ایک ہی دن میں فی کلو چینی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کتنے روپے فی کلو ہو گئی؟

کراچی (آئی این پی) شہر قائد میں ایک ہی دن میں فی کلو چینی کی قیمت میں ریکارڈ چھ روپے کا اضافہ ہوگیا ، جس کے بعد قیمت 180 روپے پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ہول سیل بازارمیں فی کلو چینی کی قیمت میں ریکارڈ چھ روپے کا اضافہ ہوگیا،جس کے بعد ہول سیل بازار میں ایک کلو چینی کی قیمت ایک سو پینسٹھ روپے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں ایک سو اسّی روپے تک پہنچ گئی۔

ہول سیل گروسرز ایسوی ایشن کے چیئرمین روف ابراہیم نے بتایا کہ یکم اگست سے ابتک چینی کی فی کلو قیمت میں 21 روپے اضافہ ہوگیا ہے اور صرف ایک ہی دن میں ایکس مل قیمت میں بھی ایک دن میں ساڑھے پانچ روپے اور ہول سیل بازار میں چینی کی قیمت میں چھ روپے اضافہ ہوا ہے۔روف ابراہیم نے چینی کی اسمگلنگ کی وجہ سے ڈر ہے کہ یہ ڈبل سنچری کراس کرجائے گی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بازار میں ہر دکاندار نے چینی کے الگ ریٹ رکھے ہوئے، پیٹرول مہنگا ،بجلی مہنگی اب چینی خریدنا بھی ممکن نہیں رہا۔عوام کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور بجلی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو خون کے آنسو رلانے پر مجبور کر دیا ہے، اب چینی کی قیمت بھی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں