ملک بھر میں پی آئی اے کے بکنگ دفاتر بند

کراچی (پی این آئی) تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر پی آئی اے کے ملازمین نے ہڑتال کر دی ہے اور ملک بھر میں پی آئی اے کے بکنگ دفاتر بند ہو گئے ہیں۔۔۔۔ پی آئی اے کی مبینہ نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج گزشتہ روز بھی جاری رہا، ملازمین نے ٹاؤن آفس میں بکنگ کے تمام کاؤنٹرز بند کر دیئے اور بکنگ ہال کو تالا لگا دیا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔ کراچی پریس کلب کے قریب پی آئی اے بکنگ آفس کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرنے والے پی آئی اے ایکشن کمیشن کے دو رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے انتظامیہ نے ائیر لائن کی تنظیم نو اور پی آئی اے کے مالی معاملات پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بریفنگ دی۔۔۔ اجلاس میں تنخواہوں میں اضافے اور پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے کی سی بی اے یونین پیپلز یونٹی اور پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے تین ہفتے سے جاری احتجاج سے متعلق بھی انتظامیہ نے بریفنگ دی گئی۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے بورڈ اجلاس میں اس مؤقف کا اظہار کیا کہ ائیر لائن کے مالی حالات اچھے نہیں اس وقت تنخواہوں میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔۔۔۔

23 ارب روپے فراہم کرنے کی پی آئی اے کی درخواست وزارت خزانہ نے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کمرشل بینکوں سے قرضہ حاصل کرنے کی کوشش کرے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں