کارفور پاکستان اور فوڈ پانڈا کے درمیان آن لائن خریداری کا معاہدہ

لاہور، 28اگست، 2023۔ پاکستان میں ماجد الفطیم کی جانب سے فعال ادارے کارفور نے معروف آن لائن ریٹیلپلیٹ فارم فوڈ پانڈا کے ساتھ شراکت داری کا اہم معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد پاکستان بھر میں فوڈ پانڈا صارفینکیلئے اپنی ریٹیل مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں فوڈ پانڈا کے دفتر میںمعاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ معاہدہ پاکستان کے ریٹیل منظرنامے کو جدید بنانے میں اہم ثابتہوگا۔اس اشتراک کی بدولت فوڈ پانڈا کے صارفین کو کارفور کی طرف سے فراہم کردہ وسیع اقسام کی ہزاروںمصنوعات تک باآسانی رسائی حاصل ہوگی۔

یہ شراکت داری نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ ناصرف فوڈپانڈا کے صارفین کوکارفور کی جانب سے فراہمکردہ 10,000سے زائد گراسری کی وسیع رینج فراہم کرنے کا باعث ہوگی بلکہ بہترین ڈلیوری نیٹ ورک بھیمیسر آئے گا۔ فوڈ پانڈا موبائل ایپ پر کارفور کی خصوصی شاپ صارفین کو بہترین مصنوعات کے انتخاب کیسہولت پیش کرے گی جن میں کھانے پینے کی تازہ اشیاء، گروسری کے سامان سمیت دیگر مصنوعات شامل ہیں۔ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر عمر لودھی نے اس شراکت داری پر اظہار خیال کرتےہوئے کہاکہ، ”ہم آن لائن خریداری کرنے والے صارفین کیلئے گروسری شاپنگ کے عمل کو بہترین بنانے کےسلسلے میں فوڈ پانڈا کے ساتھ اس سفر کا آغاز کرنے پر بہت خوش ہیں۔ کارفور ہمیشہ جدت متعارف کروانے کاباعث رہا ہے، اور یہ شراکت داری ریٹیل انڈسٹری میں پیش پیش رہنے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ ہمیںیقین ہے کہ کارفور اورفوڈ پانڈا کے اس تعاون سے صارفین گھر بیٹھے اپنے موبائل فونز پرآن لائن اپنی روزمرہضروریات کی اشیاء کی خریداری سے لطف اندوز ہوں گے۔ “فوڈ پانڈا پاکستان کے سی ای او منتقیٰ پراچہ نے فوڈ پانڈا موبائل ایپ پلیٹ فارم پر کارفور پاکستان کا خیرمقدم کیااور اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ،”ہم کارفور پاکستان کے ساتھ شراکت داری کرنے اور فوڈپانڈا ایپ پر گروسری شاپنگ میں بہتری لانے پر پُرجوش ہیں۔ یہ اشتراک ہمارے صارفین کو مصنوعات کی وسیعورائیٹی فراہم کرنے سے متعلق ہمارے مشن کو ظاہر کرتا ہے۔ کوالٹی اور ورائیٹی کے لئے کارفور کی شہرت،انہیں ایک بہترین پارٹنر بناتی ہے۔ ہم مل کر اپنے صارفین کوخریداری کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئےپراعتماد ہیں۔“کارفور پاکستان اور فوڈ پانڈا کے لئے فوڈ پانڈا ایپ پر کارفور شاپ کو متعارف کروانا خوشی کا باعث ہے۔ یہشراکت داری صارفین کو اطمینان، سہولت، اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں گروسریشاپنگ کو جدت سے ہمکنار کرنے کا بھی باعث بنے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں