آٹے اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ، روٹی کی قیمت 40 روپے کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی)آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت چالیس روپے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایسوسی ایشن کے رہنما نعیم خلجی کا کہنا تھا کہ آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعدروٹی موجودہ قیمت پر فروخت کرنا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ریٹ نہیں بڑھانا چاہتے تو 150 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دے دی جائے۔ تندور ایسوسی ایشن 220 گرام روٹی کی قیمت 40 روپے مقرر کرنا چاہتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تندوروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا نگراں وزیراعلیٰ نوٹس لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close