ملک میں گندم کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور (پی این آئی) گندم کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اوپن مارکیٹ میں فی من گندم کی قیمت 5 ہزار روپے کی سطح بھی عبور کر گئی، آٹا مزید مہنگا ہونے کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں فی من اضافہ کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گندم کی قیمت میں مزید 50 روپے فی من اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5050 روپے ہو گئی ہے ۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے سرکاری آٹے کی قیمتوں میں بھی 100 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا 1ہزار 5 سو 44 روپے مہنگا کیا گیا جبکہ 10 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 7سو 72 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 2ہزار 8 سو 40 روپے کا ملے گا، جبکہ اس سے قبل عام صارفین کیلئے 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 2 چھیانوے روپے کا تھا۔اسی طرح عام صارفین کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 7 سو 72 روپے مہنگا ملے گا جس کی قیمت 1ہزار 4 سو 20 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close