ایس این جی پی ایل کے موجودہ چیئرمین اور آزاد ڈائریکٹرز کا تقرر کابینہ یعنی وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے، ایس این جی پی ایل نے وضاحت جاری کر دی

لاہور (پی این آئی) ذرائع ابلاغ کے ایک حصے کی جانب سے شائع شدہ خبر کے حوالے سے یہ بیان جاری کیا جارہا ہے کہ مذکورہ خبر میں اصل تناظر سے ہٹ کر اور محدود معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس کا نکتہ نظر درج ذیل ہے:بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) کی معیاد پہلے ہی 5 جولائی 2023ء کو مکمل ہوچکی تھی۔ یہ حقیقت سابقہ چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ہائی کورٹ میں اپنی پٹیشن کی سماعت کے موقع پر بھی تسلیم کی۔

ایس این جی پی ایل کے موجودہ چیئرمین اور آزاد ڈائریکٹرز کا تقرر کابینہ یعنی وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔غور طلب بات ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے چیئرمین اور آزاد ڈائریکٹرز کے تقرر کے فیصلے کو سابقہ چیئرپرسن نے ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن میں چیلنج نہیں کیا۔ اس فیصلے کو باقی کسی ڈائریکٹر نے بھی چیلنج نہیں کیا۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ دفعہ 15(2) اور 10(2) الف کے تحت وفاقی حکومت بالترتیب چیئرمین اور آزاد ڈائریکٹرز کے تقرر کے حوالے سے مکمل اختیار رکھتی ہے۔ قانون کی رو سے تقرر کرنے والی اتھارٹی برطرفی کی بھی مجاز ہے لہذا چیئرمین اور آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری قانون کے عین مطابق عمل میں آئی ہے۔ایس ای سی پی کی جانب سے 2023۔08۔22 کے پیغام کا بھی مکمل جواب تیار کیا جارہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close