لاہور (پی این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور کی انتظامیہ نے کاروبار کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔۔۔۔ اعلان کے مطابق کاروباری سرگرمیاں اب رات 10 کے بجائے 11 بجے تک جاری رکھی جاسکیں گی۔۔۔۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام چھوٹی اور بڑی مارکیٹیں رات 11 بجے بند ہوں گی۔۔۔۔ شاپنگ مال، بیکریاں پورا ہفتہ رات 11 بجے بند ہوں گی۔۔۔۔ شہر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ، ہوٹل، کافی شاپ اور کیفے بھی پورا ہفتہ رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے۔۔۔۔۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیکل اسٹور، فارمیسی، پنکچر شاپ کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہ سکتی ہیں۔۔۔ جبکہ پیٹرول پمپ، سی این جی اسٹیشن، تندور اور دودھ، دہی کی دکانیں بھی 24 گھنٹے کھلی رکھی سکتی ہیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں