جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 25 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کینسر کے علاج کی نئی دوا لوریکا کی قیمت 8 لاکھ 46857 روپے مقرر کی گئی ہے، دمہ کے مریضوں کے استعمال کی ان ہیلر کی قیمت 1390 روپے، ہیپاٹائٹس کے ایک انجیکشن کی قیمت دس ہزار 275 روپے کردی گئی ہے، پیراسٹامول اور ڈیپ ہائیڈراڈلین کی 20 گولیوں کی نئی قیمت 192 روپے ہوگی جبکہ ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکیوین کی قیمت 1 ہزار 7 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کینسر میں استعمال ہونے والا انجیکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے، انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیربیکسہ کی قیمت 15 ہزار 356 روپے کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں