لاہور(پی این آئی) غیر رجسٹرڈ آئی فون کے پرانے ماڈلز کی رجسٹریشن فیس میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گزشتہ ماہ تمام ایپل اسمارٹ موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکسز میں کمی کا اعلان کیا تھا جس پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے پاسپورٹ اور این آئی سی پر الگ الگ کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پاسپورٹ پرآئی فون8کی فیس اب38ہزار922روپے ہوگی۔اس کے علاوہ این آئی سی پر آئی فون8کی فیس48ہزار314 روپے، پاسپورٹ پر آئی فون8پلس کی فیس40 ہزار951 روپے اور این آئی سی پر آئی فون8 پلس کی فیس50 ہزار546 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں