ملک میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں1900 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1900 روپے کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت 232600روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1629روپے کی کمی سے 199417روپے ہوگئی۔مقامی منڈی کے برعکس عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ، سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر کے اضافے کے بعد 1904 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں