ڈالر کی اونچی اڑان جاری ، مزید مہنگا ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)روپے کی قدر میں بہتری نہ آ سکی،انٹر بینک میں ڈالر 300 روپے کے بہت قریب پہنچ گیا،انٹر بینک میں ڈالر 49 پیسے مہنگا ہو کر 299 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 299 روپے ایک پیسے تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے بڑھ کر 306 روپے تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close