اسلام آباد (پی این آئی ) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 87 پیسے مہنگا ہوکر 299 روپے کا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہوکر 312 روپے کا ہوگیا۔خیال رہے کہ نگران حکومت کے 11 روز میں ڈالر تقریباً 10 روپے مہنگا ہوا ہے جبکہ صرف 8 کاروباری روز میں روپے کی قدر 3 فیصد سے زائد گرگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں