اسلام آباد (پی این آئی) شہریوں کو ملنے والا ریلیف ختم، آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا 1ہزار 5 سو 44 روپے مہنگا کیا گیا جبکہ 10 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 7سو 72 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 2ہزار 8 سو 40 روپے کا ملے گا، جبکہ اس سے قبل عام صارفین کیلئے 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 2 چھیانوے روپے کا تھا۔ اسی طرح عام صارفین کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 7 سو 72 روپے مہنگا ملے گا جس کی قیمت 1ہزار 4 سو 20 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر شہریو کا صبر بھی جواب دے گیا ، شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے آٹے کے 6 سو 50 روپے والا تھیلا 1 ہزار 4 سو 20 کا کردیاہے۔ ادھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں میں چینی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ اور کے پی کے میں چینی 145 سے بڑھ کر160 روپے ہوگئی ہے۔
شہر میں چینی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس سے متوسط طبقے اور کم آمدنی والے افراد مزید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ڈیلروں کہنا ہے کہ چینی پرمٹ منسوخ مختلف مقامات پر قومی شاہراہوں کی بندش اور چینی کی سمگلنگ کے باعث مہنگی ہوگئی ہے۔ شہریوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ چینی کی اسمگلنگ روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کم آمدنی والے افراد اور متوسط طبقے کی پریشانیوں میں کمی لائی جاسکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں