گوشت کے بعد سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی)کمر توڑ مہنگائی نے عام آدمی کی قوت خرید کم کردی۔ سبزیاں پھل، دالیں،گوشت تمام ضرورت اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں ادرک کی قیمت 900 روپے جبکہ لہسن کی قیمت 450 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔

شملہ مرچ 200 روپے فی کلو میں فروخت ،لیموں 160 روپے کلو،آلو 80،کریلے 120 روپے کلو تک فروخت کیے جا رہی ہیں اس شدید مہنگائی عوام کا کہنا ہے کہ مرغی تو پہلے ہی چھوڑ چکے اب سبزیاں بھی پہنچ سے دور ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close