لاہور(پی این آئی) چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ 2 ٹرمینلز اور ایل پی جی مافیا کے گٹھ جوڑ نے ملک میں ایل پی جی گیس کی سپلائی کیلئے اجارہ داری قائم کر دی ہے،مصنوعی قلت پیدا کر کے من مانی قیمت وصولی کی تیاریاں کر لی گئی ہیں ۔ نگران وزیر اعظم کے نام لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹرمینل ایس ایس جی سی بھی بلیک مارکیٹنگ کا حصہ بن گیا جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،
ایل پی جی کے 2 جہاز پورٹ قاسم پر موجود ہیں لیکن گیس اتارنے کی اجازت نہیں دی جا رہی،چند روز قبل ایل پی جی کا جہاز الماہا 1 ماہ 20 دن بعد گیس اتارے بغیر ہی روانہ ہو گیا تھا،الماہ جہاز کے پورٹ قاسم رکنے پر کمپنی کو 4 لاکھ 80 ہزار ڈالرز کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پورٹ قاسم اور چیئرمین اوگرا اس کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں