آٹےکا 10کلو کا تھیلا کتنا مہنگا ہوگیا؟ عوام کیلئے ایک اور بُری خبر

لاہور (پی این آئی) یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، 10 کلو کا تھیلا 1420 روپے کا ملے گا۔یوٹیلٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی ختم کرنے کے انتہائی منفی اثرات سامنے آئے ہیں۔

 

 

 

عام صارفین کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 772 روپے مہنگا ملے گا جس کی قیمت 1420 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قیمت ملک میں آٹے کے نرخوں کی اوسط قیمت سے بھی بڑھ گئی۔عام صارفین کیلئے پہلے 20 کلو آٹے کا تھیلا 1296 روپے کا تھا۔ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ نے عام صارفین کیلئے اب آٹے کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے، اب 20 کلو آٹے کا تھیلا 2840 روپے کا ملے گا۔ ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 2824.73 روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close