نگران وزیر خزانہ نے محصولات ہدف حاصل کرنے کا پلان طلب کر لیا، ہدف کتنے ارب ہے؟

اسلام آباد(آئی این پی)نگران وزیرخزانہ نے ایف بی آر سے محصولات ہدف حاصل کرنے کا پلان طلب کر لیا۔ڈاکٹر شمشاد اختر کی ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز آمد پر حکام نے استقبال کیا، چیئرمین ایف بی آر اور بورڈ ممبران نے نگران وزیر خزانہ کو محصولات ہدف پر بریفنگ دی۔نگران وزیر خزانہ نے کہا 94 سو ارب کا ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے، ان لینڈ ریونیو، کسٹم، سیلز ٹیکس کے شعبوں میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاکر اصلاحات لائی جائیں گی۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ٹیکس محصولات بڑھانے کے لئے ایف بی آر میں اصلاحات ناگزیر ہیں، آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ٹیکس محصولات بڑھائی جائیں گی، ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔نگران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس شرائط پر بھی حکام سے بریفنگ لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں